شورکوٹ ، ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ نے منشیات کے مقدمے میں ملزم کو بری کر دیا

جمعہ 13 جون 2025 17:30

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) رانا سہیل طارق صاحب ایڈیشنل سیشن جج شورکوٹ نے منشیات کے مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا اور ندیم انور ولد خورشید انور سکنہ شورکوٹ کینٹ کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ 6-6-2024 تھانہ شورکوٹ کینٹ نے ندیم انور ملزم کو سابقہ مقدمات میں ریکارڈ یافتہ سزا یافتہ ہونے کی بنا پر ملزم کو ہاکی گراونڈ کے سامنے سے گرفتار کر کے اس پر مبینہ طور پر تقریبا اڑھائی کلوگرام چرس کی برآمدگی ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 197/24 بجرم 9C.C.N.S.A تھانہ شورکوٹ کینٹ میں درج کر دیا ۔

مقدمہ تقریبا 1 سال تک زیر سماعت رہا اس دوران پراسیکیوشن نے 5 گواہان کو پیش کیا ۔ دوران سماعت وکیل صفائی رانا محسن رضا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ شورکوٹ نے پراسیکیوشن کی شہادت کو شکوک کا پلندہ اور جھوٹ پر مبنی ثابت کر دیا، گزشتہ روز مورخہ 11-6-2025 کو بعدالت جناب رانا سہیل طارق اڈیشنل سیشن جج شورکوٹ نے ہر دو فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم ندیم انور کو بری کر دیا۔\378