موساد کمانڈوز نے حملوں سے پہلے ایران میں کارروائی کی تھی،اسرائیلی میڈیا

جمعہ 13 جون 2025 18:00

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے حملے کیلئے ایران کے قلب میں ایک ڈرون اڈا قائم کیا تھا، دھماکا خیز مواد سے بھرے ان ڈرونز کے ذریعے انتہائی مناسب وقت پر اہم ترین مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران پر حملے کیلئے فضائیہ کے ساتھ ساتھ موساد نے بھی نہایت اہم کردار ادا کیا ہے، موساد کمانڈوز نے حملوں سے پہلے ایران میں کارروائی کی تھی۔