پاکستان ریلوے کا سیالکوٹ ایکسپریس کو 16جون سے بحال کرنے کا فیصلہ

جمعہ 13 جون 2025 18:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر 16 جونسے لاہور،وزیرآباد،لاہور براستہ نارووال،سیالکوٹ171اپ /172ڈائون سیالکوٹ ایکسپریس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق171 اپ ٹرین لاہورریلوے اسٹیشن سے صبح5بجے روانہ ہو کر دن 10 بجکر50 منٹ پر وزیر آباد پہنچے گی جبکہ172ڈائون وزیرآباد ریلوے اسٹیشن سے شام چار بجے روانہ ہو کر رات9بجکر50 منٹ پر لاہور پہنچے گی۔

یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز،ایک ٹی ایل وین اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔شاہدرہ باغ،نارنگ،بدو ملہی، نارووال، قلعہ صوبھاسنگھ، پسرور، چونڈا، سیالکوٹ اور سمبڑیال اس کے سٹاپ ہوں گے۔ ٹرین صرف افتتاح کے روز لاہور سے صبح 5 بجے کی بجائے دن 11 بجے روانہ ہوگی۔