حافظ نعیم الرحمن یوم آزادی پرلاہور ایکسپو میں ’’میرا برانڈ پاکستان ‘‘نمائش کا افتتاح کریں گے

پیر 11 اگست 2025 22:47

حافظ نعیم الرحمن یوم آزادی پرلاہور ایکسپو میں ’’میرا برانڈ پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن یوم آزادی کے موقع پرمیرا برانڈ پاکستان دوروزہ ایکسپو کا افتتاح کریں گے۔ ایکسپو سنٹر لاہور میں پاکستان بزنس فورم کے تحت ہونے والی دوروزہ نمائش میں 80 پاکستانی کمپنیوں کے دو سو سے زائد برانڈ شریک ہوں گے۔ نمائش کے لیے 175بوتھ قائم کیے جائیں گے۔

لاہور میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بزنس فورم کے صدر اعجاز تنویر اور سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس انجینئر خالد عثمان نے کہا کہ میرا برانڈ پاکستان خالصتا فیملی فیسٹول ثابت ہوگا۔ نمائش میں تاجر طبقات، خواتین، بچوں سمیت افراد کی بڑی تعداد شریک ہوگی۔ پاکستان بزنس فورم کے رہنماں نے اس امید کا اظہار کیا نمائش میں ڈیڑھ سے دو لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

(جاری ہے)

نمائش میں گھریلو صنعتوں کے فروغ کے لئے کوکنگ اور بیکنگ آرٹ کا مقابلہ ہوگا اور لاکھوں روپے کے انعامات بھی حوصلہ افزائی کے لیے دیے جائیں گے۔ چھوٹے کاروبار کے آغاز میں دلچسپی لینے والے نوجوانوں کے لیے نئے بزنس آئیڈیاز اور بزنس سٹارٹ اپ کے لیے مقابلے میں دس لاکھ روپے سود سے پاک قرض کا آغاز بھی ہوگا۔ پاکستان بزنس فورم کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ نالج اینڈ لرننگ لانج میں پچاس شعبوں کے انٹر پرنیورز سے یوتھ میٹ اپ ہوگا۔

حلال فوڈ کی دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر حلال کانفرنس کا انعقادکیا بھی کیا جائے گا۔ ایکسپو میں شرکت کے لیے آنے والے افراد کے لیے لاکھوں کے انعامات، برانڈکی خریداری پر ڈسکاونٹ اور تحائف بھی دیے جائیں گے۔ ایکسپو میں سب افراد اس بار 14اگست کو معاشی آزادی کا پرچم تھام کے سلوگن کے ساتھ شریک ہوں گے۔