
لیسکومیں خواتین ملازمین کیلئے بیہیویئر بیسڈ سیفٹی آگاہی سیشن کا انعقاد
جمعہ 13 جون 2025 18:31
(جاری ہے)
تربیتی سیشن میں لیسکو کے مختلف دفاتر سے تعلق رکھنے والی ڈپٹی منیجرز، اسسٹنٹ منیجرز اور کمرشل اسسٹنٹس نے بھرپور شرکت کی۔
سیشن کی صدارت ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے مقرر کردہ معروف ماہرِ آکیوپیشنل ہیلتھ اینڈ سیفٹی افشاں سعید نے کی۔ اس موقع پر انہوں نے بیہیویئر بیسڈ سیفٹی کے اصولوں، عملی مثالوں، اور روزمرہ کام میں حفاظتی رویوں کو اپنانے کی اہمیت پر جامع بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سیفٹی کا تصور صرف جسمانی تحفظ تک محدود نہیں بلکہ اس میں ملازم کی جسمانی، ذہنی، جذباتی اور روحانی صحت بھی شامل ہے۔ آپ جوطرز عمل اختیار کرتے ہیں، وہ نہ صرف آپ کی ذاتی فلاح کا ضامن ہوتا ہے بلکہ ادارے کی مجموعی کارکردگی اور فلاح پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ تربیتی سیشن کے دوران ذہنی دباکو پہچاننے اور قابو پانے کی تکنیک، موثر ابلاغ، رویے میں مثبت تبدیلی، اخلاقیات اور پیشہ ورانہ طرز عمل سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔ خیال رہے کہ یہ تربیتی سیشن لیسکو کی اس مستقل کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد نہ صرف حفاظتی معیارکو بہتر بنانا اور ملازمین کی مجموعی فلاح کو فروغ دیناہے۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکا کو سرٹیفیکیٹس دیئے گئے۔ ڈی جی ایڈمن معصومہ عادل کا کہنا ہے کہ لیسکو جیسے ادارے کے لیے کام کرنا باعث فخر ہے کیونکہ اس ادارے میں خواتین کی فلاح کے لیے جو اقدامات کیے جاتے ہیں ان کی مثال اور کہیں نہیں ملتی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ پنجاب کا صنعتی اور مائنز ورکرز کے بچوں کیلئے اعلی تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم کا اعلان
-
راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء کیخلاف مقدمہ درج
-
ایران اسرائیل کشیدگی، صرف 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ
-
وفاق نے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ کو واپس نہ کیے تو پیپلزپارٹی بجٹ کی حمایت نہیں کرے گی، مراد علی شاہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق کمیٹی تشکیل، کمیٹی ہفتہ وار بنیاد پر اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.