کراچی،ملیر جیل سے فرار ایک اور قیدی گرفتار

جمعہ 13 جون 2025 18:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)کراچی میں کیماڑی جیکسن سے پولیس نے ملیر جیل سے فرار ہونے والے ایک اور قیدی کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

جیکسن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملیر جیل سے بھاگا ہوا سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کی حدود سے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سزا یافتہ مفرور قیدی تھانہ جیکسن کے مقدمے میں گرفتار ہو کر ملیر جیل گیا تھا۔مفرور قیدی کی شناخت سلمان ولد محمد فاروق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار مفرور قیدی کو ملیر جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :