جیکب آباد میں اراضی کے تنازع پر جھگڑا ایک شخص قتل دوسرا زخمی ،شہر کے مسافر خانے سے بلوچستان کے رہائشی کی لاش ملی

جمعہ 13 جون 2025 20:57

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء)جیکب آباد میں اراضی کے تنازع پر جھگڑا ایک شخص قتل دوسرا زخمی ،شہر کے مسافر خانے سے بلوچستان کے رہائشی کی لاش ملی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے دودا پور تھانہ کی حدودقصبہ بخشن بروہی میں اراضی کے تنازع پر بروہی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا جس میں ایک شخص پرویز بروہی ہلاک جبکہ مانک بروہی شدید زخمی ہو گیا دوسری جانب سٹی تھانہ کی حدود ٹاور روڈ پر واقع مسافر خانے سے بلوچستان کے رہائشی فیاض کی لاش برآمد ہوئی ہے ایسی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کی ۔