Live Updates

پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل کر دیا

آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام 1215ارب روپے حجم تک رکھے جانے کا امکان

جمعہ 13 جون 2025 21:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے ترقیاتی بجٹ کے اعدادوشمار میں ردو بدل کر دیا ،بلدیاتی منصوبوں اور سیوریج منصوبوں پر 100ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا ترقیاتی پروگرام 1215ارب روپے حجم تک رکھے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

پی اینڈ ڈی بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کا بجٹ 130 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ صحت کا بجٹ 150 ارب روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بلدیاتی منصوبوں اور سیوریج منصوبوں پر 100ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ ہائوسنگ کے منصوبوں کیلئے 90ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کے منصوبوں کیلئے 95 ارب روپے تجویز کئے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی مزید بھی ردو بدل متوقع ہے۔ کچھ مزید محکموں کی جانب سے آنے والی تجاویز کے بعد ان کے مختص بجٹ میں بھی تبدیلی ممکن ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات