گرمی کی بڑھتی لہر ،مساجد میں باران رحمت کے لیے خصوصی دعائیں

جمعہ 13 جون 2025 21:59

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) ملک میں گرمی کی بڑھتی ہوئی لہر کے پیش نظر نارووال کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران باران رحمت کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

علما اکرام نے کہا کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں درجہ حرارت مذید بڑھنے کا امکان ہے۔موسم کی شدت نے ہرشعبہ زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے۔ اللہ تعالی موجودہ جاری موسم گرما کی سختی کودورفرمائے اوراس ارض پاک کو اپنی رحمت والے بادلوں اوربارش کی نعمت سے بہرہ مندفرمائے۔اجتماعات میں وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور امن و آشتی کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :