وزیراعلیٰ پنجاب سمرگیمز کے انٹرڈویژن مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے

جمعہ 13 جون 2025 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام وزیراعلیٰ پنجاب سمر گیمز کے انٹرڈویژن مقابلے نشترپارک سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئے،جمعتہ المبارک کے روز جمنازیم ہال میں ڈی جی سپورٹس پنجاب خضرافضال چودھری نے بیڈمنٹن اور والی بال کے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کے کھیل کو سراہا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن ڈاکٹرمحمد کلیم ، ڈائریکٹر سپورٹس راناندیم انجم اور تمام ڈویژنل سپورٹس آفیسر بھی موجود تھے۔

کبڈی کے مقابلے پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہوئے، پہلے میچ میںڈیرہ غازیخان نے ملتان کو 31-49پوائنٹس سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو میں 30-59پوائنٹس سے ہرایا ہے، منی ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے بوائز ہاکی میں ملتان نے ڈی جی خان کو 0-9سے شکست دے دی جبکہ گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 2-4سے ہرادیا ہے اسی طرح نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے گرلز ہاکی میں ملتان اور ڈی جی خان کا میچ مقررہ وقت میں بغیر کسی گول کے برابر رہااورراولپنڈی نے گوجرانوالہ کو0-3سے شکست دے دی ہے، لاہور کی جانب سے اسما سجاد نے 2 اور محراب عائشہ نے ایک گول کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن گرلز اینڈ بوائز ٹیم ایونٹس کے مقابلے جمنازیم ہال میں ہوئے ،بیڈمنٹن گرلز کے پول اے میںملتان نے ڈی جی خان کو 3-0 ،گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 3-0،فیصل آباد نے راولپنڈی کو 3-0اورگوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو3-0سے ہرا دیااسی طرح پول بی میںبہاولپور نے ساہیوال کو3-0،لاہور نے سرگودھا کو 3-0،لاہور نے ساہیوال کو 3-0سے شکست دے دی ہے، بیڈمنٹن بوائزپول اے میں ملتان نے ڈی جی خان کو3-0،گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو2-1 ،راولپنڈی نے فیصل آباد کو2-1 اورگوجرانوالہ نے ڈی جی خان کو3-0 سے ہرا دیاہے، اسی طرح پول بی میںلاہور نے سرگودھا کو 3-0،ساہیوال نے بہاولپور کو3-0اورلاہور نے ساہیوال کو2-1 سے شکست دے دی ہے، انٹرڈویژن والی بال مقابلوں میں ڈی جی خان نے ملتان کو 2-0سے ہرادیا ڈی جی خان نے دونوں سیٹ 25-13اور25-18سے جیتے جبکہ دوسرے میچ میں گوجرانوالہ نے راولپنڈی کو 2-0سے شکست دی ، گوجرانوالہ نے دونوں سیٹ 25-19اور 25-19سے جیتے ہیں۔