اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدام سے خطے کا استحکام مزید خطرے میں پڑ گیا ہے،وزیراعظم

جمعہ 13 جون 2025 22:38

اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اقدام سے خطے کا استحکام مزید خطرے میں پڑ گیا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہبازشریف نے اسرائیل کے ایران پربلا اشتعال حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ غیر ذمہ دارانہ اقدام انتہائی تشویشناک ہے اور اس سے خطے کا استحکام مزید خطرے میں پڑ گیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ’’ایکس‘‘پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ایرانی عوام کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مزید کشیدگی کو روکنے کے لئے فوری اقدامات کریں کیونکہ اس سے علاقائی اور عالمی امن خطرے میں پڑ سکتا ہے۔