ڈگری کالج مانجھی پور کی بلڈنگ یہاں کے طلباء کے لئے ایک خواب بن کر رہ گیا

جمعہ 13 جون 2025 22:44

مانجھی پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) ڈگری کالج مانجھی پور کی بلڈنگ یہاں کے طلباء کے لئے ایک خواب بن کر رہ گیا کئی سالوں سے کام التوا کا شکار ایڈوانس ادائیگی پر ہاتھ صاف کر کے پھر کام بند کر دیا جاتا ہے نیب بلوچستان تحقیقات کرے عوامی مطالبہ،تفصیلات کے مطابق مانجھی پور ڈگری کالج کی تعمیر یہاں کے طلباء کے لئے ایک خواب بن کر رہ گئی دو بار کالج کی زمین تبدیل کرنے کے بعد بھی تعمیراتی کام چھوٹی سی چار دیواری نکالنے کے بعد بند کر دیا گیا ذرائع کے مطابق ایڈوانس ادائیگی لے کر کام شروع کر کے پھر بند کر دیا جاتا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات اس بارے میں کوئی خاطر خواہ پیش رفت نہیں کر رہا مانجھی پور کے سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں نے نیب بلوچستان سے مذکورہ کالج کا کام نہ ہونے پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

متعلقہ عنوان :