Live Updates

مالی سال 2025-26کے لئے خیبر پختونخوا کا 21کھرب19 ارب روپے کا فاضل بجٹ پیش

جمعہ 13 جون 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) مالی سال 2025-26کے لئے خیبر پختونخوا کا 21 کھرب19 ارب روپے کا فاضل بجٹ جمعہ کے روز صوبائی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ' بجٹ میں اخراجات کا تخمینہ 1962ارب روپے لگایا گیا ہے بجٹ صوبائی وزیر خزانہ قانون و پارلیمانی امور نے اسمبلی میں پیش کیا ' بجٹ دستاویز کے مطابق صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7فیصد اضافہ کیا گیا ہے' بجٹ میں وفاق سے حاصل ہونے والی آمدن کا تخمینہ 1506.929ارب روپے' صوبے کے اپنے محصولات کا تخمینہ 129ارب روپے' ضم شدہ اضلاع کی مد میں محصولات کا تخمینہ292.340 ارب روپے' بیرونی امداد سے چلنے والے منصوبوں کے محصولات کا تخمینہ177.188وفاقی حکومت کے تعاون سے چلنے والے منصوبوں کے حوالے سے محصولات کا تخمینہ 3.293ارب روپے اور دیگر محصولات کا تخمینہ 10.250 ارب روپے لگا یا گیا ہے ' بجٹ دستاویز کے مطابق آنے والی مالی سال کیلئے صوبائی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 56.842 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں 'صوبے کے مختلف تحصیلوں کے سرکاری ملازمین کیلئے46.865راب روپے مختص کئے گئے ہیں 'جبکہ پنشن کیلئے 4.670ارب روپے مختص کئے گئے ہیں 'مجموعی طور پر بندوبستی اضلاع کے اخراجات کیلئے 1255جبکہ ضم شدہ اضلاع کے اخراجات کیلئے 160ارب روپے مختص کیے گئے ہیں 'نئے مالی سال کے بجٹ میں حکومت اعلان کے مطابق صوبے بھر میں کم سے کم ماہانہ اجرت 36ہزار سے بڑھا کر 40ہزار روپے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر خزانہ آفتاب عالم خان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ رواں مالی سال کے دوران صوبائی حکومت نے واجب الادا قرضوں میں مجموعی طور پر 49ارب روپے کی ادائیگی کی، واجب الادا قرضوں میں 18ارب روپے مارک اپ شامل ہے۔ آفتاب عالم نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کا گزشتہ مالیاتی بجٹ 100 ارب روپے سر پلس تھا، وفاقی حکومت کی ٹیکس اہداف میں 1ہزار ارب روپے کمی اور دیگر عوامل کے باعث خیبر پختونخوا کو ہدف سے کم رقوم مو صول ہوئیں جس کے باعث آمدن و اخراجات کے تخمینے متاثر ہوئے ' صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہآئندہ مالی سال کیلئے صحت کا بجٹ 232ارب روپے سے بڑھا کر 276ارب روپے کر دیا گیا ہے 'بندوبستی اضلاع میں صحت کارڈ کا بجٹ 28ارب روپے ست بڑھا کر 35ارب روپے کیا جا رہا ہے 'جبککہ ضم شدہ اضلاع کے صحت سہولت پروگرام کیلئے 6ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ' انھوں نے کہا کہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کابجٹ327ارب روپے سے بڑھا کر 363ارب روپے کیا جا رہا ہے ' اسی طرح اعلیٰ تعلیم کا بجٹ 36ارب روپے سے بڑھا کر50ارب روپے کیا جا رہا ہے ' امن و امان کیلئے آئندہ سال کے بجٹ میں158ارب روپے رکھے گئے ہیں جو رواں سال کی نسبت27فیصد زیادہ ہیں 'مواصلات و تعمیرات کا بجٹ 70فیصد بڑھا کر123ارب روپے کیا جا رہا ہے 'اسی طرح دیگر شعبوں کیلئے مختص رقوم میں بھی رواں مالی سال کے مقابلے میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات