iلاہور پریس کلب میں گرین سٹیکر کیمپ کا آج دوسرا روز

جمعہ 13 جون 2025 20:40

W لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) لاہور پریس کلب اور محکمہ ماحولیات پنجاب کے اشتراک سے گرین (ETS) سٹیکر کیمپ کا دوسرا روز آج منعقد ہو گا جس میں پریس کلب کے معزز ممبران کی گاڑیوں پر ماحولیاتی تحفظ کی علامت گرین سٹیکر لگائے جائیں گے۔کیمپ صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک پریس کلب لاہور میں جاری رہے گا، جہاں محکمہ ماحولیات کی ٹیم ممبران کی گاڑیوں کی چیکنگ کے بعد انہیں گرین سٹیکر جاری کرے گی۔

(جاری ہے)

سٹیکر لگوانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور صاف ستھری فضا کے فروغ کے اقدامات کا حصہ ہے۔پریس کلب انتظامیہ کے مطابق صرف وہی گاڑیاں گرین سٹیکر کے لیے اہل ہیں جو 2021 ماڈل سے پہلے کی ہیں یا ہائبرڈ نہیں ہیں۔ یعنی 2021 یا اس کے بعد کی ماڈل یا ہائبرڈ گاڑیوں کو سٹیکر لگوانے کی ضرورت نہیں۔معزز ممبران سے گزارش ہے کہ اپنی گاڑی پر سٹیکر لگوانے کے لیے پریس کلب آفس میں اپنی گاڑی کا اندراج بروقت کروا دیں تاکہ انہیں کیمپ میں ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جا سکے۔پریس کلب اور محکمہ ماحولیات کا یہ مشترکہ اقدام ماحولیاتی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے، جسے ممبران نے سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :