Live Updates

وفاقی بجٹ مزدوردشمنی پر مشتمل ہے،حبیب الدین جنیدی نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا

بجٹ میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر ملازمین حقوق کا تحفظ کرنے کی بجائے ان کو مایوس کیا

جمعہ 13 جون 2025 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) بجٹ میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر ملازمین حقوق کے تحفظ کرنے کی بجائے وفاقی حکومت نے ان کو مایوس کیا،جس کو پیپلز لیبر بیورو مسترد کرتی ہے،ان خیالات کا اظہارPLB سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدینے مزدوررہنما عالم علی کے ہمراہ ایک 20 رکنی وفدسے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے وفاقی بجٹ کومسترد کرتے ہوئے کہاکہ یہ بجٹ مزدوردشمنی پر مشتمل ہے،کیونکہ اس بجٹ میں محنت کشوں کو کوئی ریلف نہیں دیاگیا،بلکہ ان کو مکمل طور پر نظر انداز اور مایوس کیا گیاہے،بالخصوص تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے اور ظلم کی انتہاء یہ ہے کہ پیشنروں کو7 فیصداضافے کے ساتھ ریٹائرڈ ملازم کے انتقال کے دس سال بعدپینشن بند کرنے کی تجویز ہے، PLB سندھ کے صدر حبیب الدین جنیدی نے کالے قوانین والے بجٹ کو مکمل طورپر مستردکرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ ملازمین کی تنخواہوں اور پینشنر وںکے الاونس میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کیا جائے،ورنہ پیپلز لیبر بیورو خاموش نہیں بیٹھے گی۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات