Live Updates

خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کے بعد فلسطین اور ایران سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی گئی

جمعہ 13 جون 2025 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ کے بعد فلسطین اور ایران سے متعلق مشترکہ قرارداد پیش کی گئی۔جس پر حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے دستخط موجود ہیں۔قرارداد کے متن کے مطابق اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایران پر حملہ کیا اور جنگی جرم کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی ان حرکتوں نے خطے کے امن کو تباہ کر دیا ہے۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں بھی نسل کشی کر رہا ہے۔اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مشترکہ طور پر اسرائیل اور اس کے گھناؤنے جرائم کی پرزور مذمت کی ہے۔اسمبلی نے اپنے مظلوم، نہتے فلسطینیوں اور ایرانی بہن بھائیوں کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات