سندس فائونڈیشن نے تھلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے متاثرہ بچوں کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں وہ قابلِ تحسین ہیں‘ بیرسٹر امجد ملک

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو سندس فانڈیشن کے عظیم مقصد کا حصہ بنانا ایک خوش آئند قدم ہوگا‘ وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب

جمعہ 13 جون 2025 22:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)سندس فائونڈیشن کے اعلی سطحی وفد نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک سے ایک اہم ملاقات کی جس کا مقصد فلاحی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینا اور مشترکہ سماجی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔سندس فائونڈیشن کے وفد میں چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الستار، سینئر مینیجر فیصل حمید، اور کمیونٹی ایمبیسیڈر وجاہت علی شامل تھے۔

ملاقات میں دونوں اداروں نے بلڈ ڈونیشن ڈرائیوز، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود، اور صحت عامہ کے دیگر منصوبوں پر اشتراک کے امکانات کا جائزہ لیا۔بیرسٹر امجد ملک نے سندس فانڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سندس فائونڈیشن نے تھلیسیمیا جیسے مہلک مرض سے متاثرہ بچوں کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کو اس عظیم مقصد کا حصہ بنانا ایک خوش آئند قدم ہوگا۔

سندس فائونڈیشن کے نمائندوں نے اس موقع پر مستقبل قریب میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے ساتھ مل کر بلڈ ڈونیشن کیمپینز، آگاہی پروگرامز اور رضاکارانہ خدمات کے لیے منصوبہ بندی پر بات چیت کی۔ دونوں اداروں نے باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا اور ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :