Live Updates

ایران نے صیہونی جارحیت کے خلاف آپریشن ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کے نام سے جوابی کارروائی کا آغاز کردیا

ہفتہ 14 جون 2025 02:10

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ایران نے صیہونی جارحیت کے خلاف آپریشن ’’وعدہ صادق تھری‘‘ کے نام سے جوابی کارروائی کا آغاز کردیا۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ’’ارنا‘‘ کے مطابق ایرانی حملوں سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھے۔

(جاری ہے)

اسرائیل پر سینکڑوں بلیسٹک میزائلوں سے حملے کئے گئے، تل ابیب سمیت مختلف شہروں میں سائرن کی آوازیں اور دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے دکھائی دیئے۔

ایران کے میزائل حملوں سے اسرائیلی شہریوں کی بڑی تعداد بنکروں میں منتقل ہوگئی۔ اسرائیل کی جانب سے ایران کے میزائل حملوں میں متعدد شہریوں کےزخمی ہونے اور تل ابیب میں پانچ مقامات پر تباہی کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایرانی عسکری حکام نے کہا ہے کہ یہ صرف شروعات ہے، صیہونی ریاست کو سخت جواب دیا جائے گا اور اسرائیل کو دوبارہ کبھی ایران پر حملے کی جرات نہیں ہوگی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات