Live Updates

خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

ہفتہ 14 جون 2025 03:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔خیبرپختونخو اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد حکومتی رکن عبدالسلام آفریدی نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کا حملہ اقوام متحدہ اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے، دنیا اور امت مسلمہ گزشتہ دو سال سے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی دیکھ رہی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل کی ایران پر جارحیت کی بھرپور مزمت کرتے ہیں، ایرانی اور فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایران کے ہر اقدام کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات