آئی سی سی نے ’بنی ہاپ‘ باؤنڈری کیچز پر پابندی عائد کر دی

نئے قانون کو رواں ماہ کے آخر میں پلیئنگ کنڈیشنز میں شامل کردیا جائے گا، رپورٹس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 14 جون 2025 11:12

آئی سی سی نے ’بنی ہاپ‘ باؤنڈری کیچز پر پابندی عائد کر دی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جون 2025ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی جانب سے اعلان کردہ تبدیلیوں کے بعد 'بنی ہاپ' باؤنڈری کیچز کو غیر قانونی بنانے کیلئے ایک نیا اصول متعارف کرانے کی تیاری کرلی۔ 
نئے ضابطے کو رواں ماہ کے آخر میں آئی سی سی کی پلیئنگ کنڈیشنز میں شامل کردیا جائے گا اور اکتوبر 2026ء میں باضابطہ طور پر ایم سی سی کے قوانین میں شامل ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

 
تازہ ترین اصول کے تحت اب فیلڈر میں میدان سے باہر ہوا میں ایک مرتبہ رہتے ہوئے گیند کو پکڑ سکتا ہے لیکن اس کے بعد اُسے میدان پر واپس آنا ہوگا۔ 
ایم سی سی کی جانب سے ترمیم بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں ایسے واقعات کو دیکھتے ہوئے سامنے آئی ہے، حال ہی میں برسبین ہیٹ کے مائیکل نیسر نے سڈنی سکسرز کے جارڈن سلک کو آؤٹ کرنے ایک متنازع کیچ لیا تھا۔ 
باؤنڈری کے قریب ایک کیچ پکڑتے ہوئے نیسر نے گیند کو پکڑا لیکن وہ باؤنڈری کراس کر گئے اور گیند کو ہوا میں اچھال دیا اور بعد ازاں ہوا میں رہتے ہوئے گیند کو دوبارہ باؤنڈری تک لائے اور کیچ مکمل کیا۔ 
                                                                                

متعلقہ عنوان :