پتوکی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھت پر سوئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے مقتول کی 7روز بعد شادی تھی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ایس ایچ او یعقوب کی نااہلی کے باعث آئے روز تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں کرائم کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا

ہفتہ 14 جون 2025 11:21

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)پتوکی میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر چھت پر سوئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے مقتول کی 7روز بعد شادی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی ایس ایچ او یعقوب کی نااہلی کے باعث آئے روز تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں کرائم کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا پتوکی کے نواحی گاؤں جمیشرچک نمبر24میں گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر چھت پر سوئے ہوئے 25 سالہ عمر شہزاد نوجوان کو فائر نگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیکر قانونی کاروائی کا آغاز کردیا ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کے مطابق مقتول کی 21تاریخ کو شادی تھی اور بارات اوکاڑہ جانی تھی تھانہ صدر بڑھتے ہوئے کرائم کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئی چند روز قبل ایک خاتون پر تشدد ہونے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی مگر پولیس نے سستی کا مظاہرہ کیا شہریوں نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے مطالبہ کیا ہے کہ تھانہ صدر پتوکی میں نااہل تعینات ایس ایچ او یعقوب کو ضلع بدر کیا جائے اور تھانہ صدر پتوکی میں نیک ایماندار آفیسر کو تعینات کیا جائے ۔