Live Updates

نیشنز کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کی ملایشیا میں تیاریاں جاری

ہیڈ کوچ طاہر زمان کی نگرانی میں پاکستان ٹیم کے پلیئرز کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا

ہفتہ 14 جون 2025 11:50

نیشنز کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کی ملایشیا میں تیاریاں جاری
کولالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نیشنز کپ سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم کی ملایشیا میں تیاریاں جاری ہیں۔ہیڈ کوچ طاہر زمان کی نگرانی میں پاکستان ٹیم کے پلیئرز کے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

قومی ہاکی ٹیم اسکل ورک اور فٹنس پر کام کے ساتھ موسم سے ہم آہنگ ہونے میں مصروف ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نیشنز کپ جیت کر پرو لیگ میں جگہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ رواں ماہ 15 جون کو ملائشیا کے ساتھ کھیلے گا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات