لاکھ 35 ہزار سے زائد جرمانے والی موٹرسائیکل پکڑی گئی

بیس دنوں میں ای چالان کی مد میں3 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 947 روپے کی ریکوری

ہفتہ 14 جون 2025 13:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سی ٹی او لاہور کے حکم پر ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے اور 20 روز میں 49 ہزار کے قریب ای چالان ریکور کرلئے گئے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق 20 روز قبل شہر بھر سے ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی ریکوری کیلئے سپیشل کیمپین کا آغاز کیا گیا،روزانہ کی بنیاد پر ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، شہر بھر میں تعینات ٹریفک وارڈنز ہر چوک میں ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں کی چیکنگ اور کارروائی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق بیس دنوں میں ٹریفک پولیس لاہورنے 49 ہزار کے قریب ای چالان جرمانے ریکور کرلئے،49000 ای چالانوں کی ریکوری کی مد میں اب تک 3 کروڑ 7 لاکھ 83 ہزار 947 روپے حکومتی خزانے میں جمع کروائے جا چکے ہیں۔ سرکاری محکموں کی ای چالان ڈیفالٹر گاڑیوں سے بھی ریکوری کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔مختلف سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے اب تک 3.5 ملین روپے کے ای چالان جرمانے ریکور کئے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی ڈیٹا سے منسلک ہماری ٹیمیں ڈیفالٹر گاڑی کا پتہ لگا کر فوری کارروائی کرتے ہو ئے جرمانے کی ریکوری کروا رہی ہیں۔سب سے زیادہ 335300 روپے جرمانہ والی موٹر سائیکل کو بھی پکڑ لیا گیا