Live Updates

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل میں کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھیں

بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے کے متاثڑین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی

ہفتہ 14 جون 2025 13:53

لارڈز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز نے سیاہ پٹیاں باندھیں اور میچ شروع ہونے سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔لارڈ کرکٹ گراؤنڈ میں جاری آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے تیسرے دن جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز کے بازو پر سیاہ پٹیاں باندھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ اختتام کی جانب گامزن ہے اور دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 282 رنز کا ہدف دیا ہے۔تاہم کھلاڑی اور میچ آفیشلز نے بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والے طیارہ حادثے کے متاثڑین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور بازو پر سیاہ پٹیاں بھی باندھیں، گزشتہ روز پیش آنے والے فضائی حادثے میں 241 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ایئر انڈیا کے بوئنگ 787-8 میں 242 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے جب طیارہ ٹیک آف کرنے کے چند سیکنڈز بعد ہی ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات