Live Updates

ایران پر اسرائیلی حملے غیرقانونی ہیں، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز

امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا گیا اور ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا،گفتگو

ہفتہ 14 جون 2025 14:55

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)امریکا کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیرقانونی قرار دیدیاہے اور کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق برنی سینڈرز کا کہنا تھا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر اتوار کو مذاکرات طے تھے تاہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران پر غیرقانونی حملہ کردیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا گیا۔سینیٹر برنی سینڈرز کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا گیا اور ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا گیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات