Live Updates

سعودی عرب کا ایرانی حجاج کرام کو واپسی تک قیام اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کا اعلان

ایرانی زائرین حج حالات مکمل بہتر ہونے تک سعودی حکومت کے مہمانوں کے طور پرمملکت میں قیام کریں گے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 جون 2025 15:10

سعودی عرب کا ایرانی حجاج کرام کو واپسی تک قیام اور دیگر سہولیات فراہم ..
ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد محمد بن سلمان کی سفارشات کی منظوری دیتے ہوئے وزار ت حج و عمرہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مملکت میں پھنسے ہوئے ایرانی حجاج کرام کو ان کی وطن واپسی تک تمام ضروری امداد فراہم کریں.

(جاری ہے)

سعودی جریدے کے مطابق ایرانی زائرین کو یہ سہولیات اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک ان کی محفوظ واپسی کے لیے حالات مکمل طور پر بہتر نہ ہو جائیں تاکہ وہ اپنے وطن اور خاندانوں کے پاس واپس جا سکیں دوسری جانب ایران کے پریس ٹی وی نے گذشتہ روز تہران پر اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں جنرل سٹاف میں انٹیلی جنس امور کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل غلام رضا محرابی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے. اس کے علاوہ ملٹری آپریشنز کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مہدی ربانی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے جاری رہیں گے ادارے نے ایک اعلی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ سینئر فوجی کمانڈروں کے بیانات کی روشنی میں ایران آئندہ دنوں میں خطے میں موجود امریکی اڈوں کو بھی نشانہ بنائے گا.                                                                                                                                            

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات