ایران کا امریکہ کیساتھ جوہری مذاکرات نہ کرنے کااعلان

اسرائیلی حملے کے بعد امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات بے معنی ہیں،ردعمل

ہفتہ 14 جون 2025 16:44

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد کہاہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ بات چیت بے معنی ہے۔ ایران نے واشنگٹن پر اس حملے کی حمایت کا الزام لگایا جو اسرائیل کی طرف سے اس کے خلاف اب تک کا سب سے بڑے فوجی حملہ ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی میڈیا نے وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے بتایاکہ فریقِ ثانی (امریکہ) نے ایسا عمل کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جائیں۔

یہ نہیں کہ آپ مذاکرات کرنے کا دعوی کریں اور ساتھ ہی صیہونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین کو نشانہ بنانے کی اجازت دے کر کام تقسیم کر دیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سفارتی عمل پر اثر و رسوخ پیدا کرنے میں کامیاب رہا اور اسرائیل کا حملہ واشنگٹن کی اجازت کے بغیر نہیں ہوتا۔