جدہ پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، ملزمان گرفتار

ہفتہ 14 جون 2025 16:44

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)سعودی عرب کی زکو، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر17 لاکھ 19 ہزار 806 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی بڑی کوشش کوناکام بنادیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا منشیات ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی اور لائیو ڈیٹیکشن ڈیوائسزکی مدد سے معمول کے کسٹم طریقہ کار کے دوران منشیات برآمد ہوئی۔بعد ازاں اتھارٹی کے حکام نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کیتعاون سے مملکت میں اس شپمنٹ کو وصول کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔زکو، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔