ضلعی انتظامیہ پشاور اور متعلقہ محکموں کے افسران کا یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں کا دورہ، ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا

ہفتہ 14 جون 2025 16:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) ضلعی انتظامیہ پشاور اور متعلقہ محکموں کے افسران نے گزشتہ روز یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سالانہ ترقیاتی پروگرام (اے ڈی پی) کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ دورے کے دوران کام کی رفتار، معیاراور عوامی سہولتوں کو ترجیح دینے کے پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور نے متعلقہ محکموں کو جاری کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ عوام جلد از جلد ان سہولتوں سے مستفید ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی کوتاہی یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کے دوران انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں اور کسی بھی قسم کی شکایت یا تجویز کےلیے ضلعی انتظامیہ پشاور کے وٹس ایپ نمبر 03011964444 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :