
ڈینگی میڈیکل کے ساتھ سماجی مسئلہ ہے، شہری صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ‘ پرنسپل جنرل ہسپتال
ہفتہ 14 جون 2025 16:58
(جاری ہے)
اس موقع پر ایم ایس پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر ندرت سہیل، پروفیسر خرم سلیم، پرنسپل کالج آف نرسنگ روبینہ انعام، ڈی سی این ایس فضیلت لعل ، ڈاکٹر عدنان مسعود ، ڈاکٹر جعفر حسین شاہ، ڈاکٹر محمد مقصود ، ڈاکٹر عبدالعزیز سمیت نرسنگ آفیسرز ، طالبات اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد موجود تھی۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر فاروق افضل نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبے سے وابستہ خواتین اپنی اپنی کمیونٹی میں ڈینگی وائرس و دیگر امراض کی روک تھام اور حفظان صحت کے حوالے سے آگاہی پھیلائیں تاکہ ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی اس مرض پر قابو پایا جا سکتا ہے،جس کے لیے عوام میں شعور و آگاہی بہت ضروری ہے،اسٹیک ہولڈرز،سول سوسائٹی اور میڈیا کو شعور و آگاہی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا، تاکہ عوام ان پر عمل پیرا ہو کر نہ صرف بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں بلکہ علاج معالجے پر اٹھنے والے اخرجات کو بھی کم کیا جا سکے۔پرنسل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے مطابق لاہور جنرل ہسپتال میں مریضوں کو تمام طبی سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں، تشخیصی ٹیسٹ اور ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے،ہسپتال انتظامیہ دن رات مریضوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے، اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ کہ انسداد ڈینگی کے لئے جنرل ہسپتال کی جانب سے موثر اقدامات کئے گئے ہیں لیکن ڈینگی کے خاتمہ کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا۔ ایم ایس پروفیسر فریاد حسین اور ڈاکٹر محمد مقصود نے ڈینگی وباء کی علامات اور احتیاطی تدابیر پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ بخارکے ساتھ سردرد، پٹھوں، ہڈیوں یا جوڑوں میں تکلیف، متلی، قے، آنکھوں کے اندر تکلیف، غدود کی سوجن اور خارش اہم علامات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صاف پانی کھڑا نہ ہونے دیں، مچھر دانیوں کا استعمال اور سپرے یقینی بنائیں اور ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر ڈینگی مچھروں کا خاتمہ ممکن ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش زیادہ تر گھروں کی چھتوں، دیگر مقامات پر جمع شدہ صاف پانی میں ہوتی ہے لہذا ان بریڈنگ سپاٹس کو ختم کرنا مکینوں اور شہریوں کی اہم ذمہ داری ہے۔دیگر شرکاء نے بھی اس موقع پر ڈینگی مچھر سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اور ڈینگی بخار سے بچنے کے لئے مختلف حفاظتی اقدامات پر روشنی ڈالی۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو میں پروفیسر فاروق افضل کا کہنا تھا کہ ڈینگی وائرس سے ہیلتھ پروفیشنلز اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں سپرے کرنے کو یقینی بنایا جائے گا۔واک کو شرکاء نے پوسٹرز،بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے احتیاطی تدابیر درج تھیں۔مزید قومی خبریں
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
-
تمام پاکستانی شہری اپنی نقل وحرکت محدود رکھیں، بغداد میں پاکستانی سفارتخانے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.