Live Updates

ایران پر حملہ ،دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں میں 74ڈالر پر چلی گئی ہے، عمر ایوب

تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بجٹ کے اعداد و شمار تبدیل ہو جائیں گے،ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گی،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 14 جون 2025 17:00

ایران پر حملہ ،دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ دنیا میں 64ڈالر بیرل آئل کی قیمت تھی جو چوبیس گھنٹوں میں 74ڈالر پہ چلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں عمر ایوب نے کہاکہ ایران پر حملہ کے بعد اس پر اثر پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بجٹ کے اعداد و شمار تبدیل ہو جائیں گے،ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہو گی،ان تبدیلیوں سے جو بجٹ پیش کیا گیا تھا وہ اب ختم ہو گیا ہے۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات