
محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 30واں اجلاس،محرم الحرام سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ
ہفتہ 14 جون 2025 17:38
(جاری ہے)
پنجاب بھر میں محرم کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 9 اور 10 محرم کو دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری اور اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ اور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر غسل کی تقریب کے دوران زائرین کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ امن کمیٹیوں کو متحرک کر کے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضا خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران مساجد و امام بارگاہوں سے امن و بھائی چارے کا پیغام دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی اور قیام امن کیلئے اتحاد بین المسلمین کمیٹیوں، امن کمیٹیوں اور علمائے کرام کا کردار نہایت اہم ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالہ سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز فیلڈ میں متحرک رہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کہا کہ محرم الحرام کے لئے محکمہ داخلہ کا خصوصی ای پورٹل فعال کر دیا گیا ہے جہاں تمام معلومات بروقت دستیاب ہیں۔ محرم کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کا مرکزی کنٹرول روم بھی مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ محکمہ داخلہ کے جاری کردہ قواعد و ضوابط پر من و عن عملدرآمد کروایا جائے۔ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ موسم کی شدت اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ سیکرٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ سکیورٹی پر مامور رضاکاروں کی سکیورٹی کلیئرنس محرم سے قبل مکمل کی جائے۔ کابینہ کمیٹی اجلاس میں سیکرٹری اوقاف سید طاہر رضا بخاری، ایڈیشنل آئی جی چوہدری سلطان، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ پنجاب بھر سے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.