Live Updates

بانی پی ٹی آئی کی 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا

ہفتہ 14 جون 2025 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی جلائو گھیرائو کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 16جون کو سماعت کرے گا ۔ رجسٹرار آفس نے کیسز کی کازلسٹ جاری کردی۔ عدالت نے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

بانی پی ٹی آئی نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے ضمانتیں دائر کررکھی ہیں۔ جناح ہائوس، عسکری ٹاور، جلائو گھیرائو سمیت دیگر مقدمات شامل ہیں۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ جلائو گھیرائو سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات میں نامزد کیا ہے ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس ضمانتیں خارج کیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات