راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائی

ہفتہ 14 جون 2025 20:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، شراب سپلائرز اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائی میں 11 افراد گرفتار کر کے 1 کلو 300 گرام چرس، 43 لیٹر شراب اور اسلحہ مع ایمونیشن برآمد کرلیا تھانہ صدر واہ پولیس نے ایک شخص سے 780 گرام چرس، تھانہ کہوٹہ پولیس نے ایک شخص سے 520 گرام چرس، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے تین افراد سے 28 لیٹر شراب، تھانہ وارث خان پولیس نے ایک شخص سے 10 لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک شخص سے 5 لیٹر شراب جبکہ تھانہ چکلالہ، جاتلی اور کلر سیداں کے علاقوں میں کاروائی کے دوران پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔

متعلقہ عنوان :