ساہیوال، تین طالبات کاجبراًاغوا ،8سالہ طالبہ برآمد، مقدمات درج، دو ملزم گرفتار

ہفتہ 14 جون 2025 21:32

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)تین طالبات کو زبردستی اغوا کر لیا گیا ۔8 سالہ طالبہ بازیاب کرا لی گئی، مقدمات درج کر کے دو ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ گورنمنٹ ایم سی سکول چیچہ وطنی میں فرسٹ ایئر کا پیپر دے کر سکول سے نکلنے والی طالبہ اقصیٰ الطاف کو رکشہ میں سوار تین نامعلوم ملزم پستول دکھاکر اغوا کر کے لے گئے ۔

(جاری ہے)

چک 128 نو ایل میں نذیراحمد کے گھر سے اس کی 16 سالہ بیٹی طالبہ غلام فاطمہ کو اسلحہ کے زور پر ساجد الرحمن، عرفان اور صغراں دو نامعلوم ملزموں کے ہمراہ زبردستی اغوا کر کے کار میں ڈال کر لے گئے۔

چک 73 پانچ ایل میں محمد شاہد خلیل کی 8 سالہ بیٹی طالبہ حرم فاطمہ دکان پر سودا لینے گئی تو ایک نقاب پوش موٹر سائیکل سوار نے اغوا کر لیا بچی کے شور پر دیہاتیوں نے گھیرا ڈالا تو ملزم موٹرسائیکل سوار بچی کو پھینک کر فرار ہو گیا ۔پولیس پولیس سٹی چیچہ وطنی ، ڈیرہ رحیم اور یوسف والانے الطاف حسین ،نذیر احمداور شاہد خلیل کی مدعیت میں تین مقدمات 365 بی، 363، 511 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور طالبہ حرم فاطمہ کو والدین کے سپرد کر دیا۔