ژ*کمیونٹی اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

۹ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) کمیونٹی اساتذہ کے صوبائی صدر امین خان میانی کی قیادت میں اپنے مطالبات کے حق میں ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کمیونٹی پرائمری اساتذہ کو ریگولر کرکے محکمہ تعلیم کے حوالے کیا جائے اور ان اساتذہ کو پیشہ ورانہ ڈگریز الائونس دیا جائے اس کے علاوہ ان اساتذہ کو تنخواہیں سروس کے تناسب سے دی جائے اور 2024ء میں تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے اور 2025ء جون کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ کمیونٹی اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے اور ان کے مسائل حل ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :