سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل

پورے بجٹ کو ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے، آج بھی ملک کے جی ڈی پی کے 25 فیصد کا شیئر کراچی کا ہے، جاوید حنیف

پیر 16 جون 2025 18:07

سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے،قادر پٹیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے حکومت کو واضح پیغام دیا ہے کہ سولر کی درآمد پر 18 فیصد ڈیوٹی کو تسلیم نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنا ہی نہیں چاہتے۔دوسری جانب رکنِ ایم کیو ایم جاوید حنیف نے کہا کہ پورے بجٹ کو ری ڈیزائن کرنے کی ضرورت ہے، آج بھی ملک کے جی ڈی پی کے 25 فیصد کا شیئر کراچی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے حالات کا کوئی پرسانِ حال نہیں۔