Live Updates

دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی، شیری رحمان

پیر 16 جون 2025 18:02

دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء)پاکستانی سفارتی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق برسلز میں پاکستان کی سفارتی ٹیم نے کامیاب دورہ مکمل کیا، بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھرپور توانائی اور وقار کے ساتھ کی گئی۔شیری رحمان نے کہاکہ برسلز سے کچھ اراکین وطن واپس جا رہے ہیں، جبکہ باقی اسٹراسبرگ میں مشن جاری رکھیں گے۔ شیری رحمن نے کہاکہ دو ہفتوں سے مسلسل نان سٹاپ اجلاس اور ملاقاتوں کے بعد پاکستان کے بیانیہ کو دیانتداری اور جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا، عالمی کشیدگی کے دور میں سفارت کاری، کثیرالجہتی تعلقات اور بین الاقوامی قوانین کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ شیری رحمان نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات