/ایف سی بلوچستان (سائوتھ)ماشکیل رائفلز کے زیرِ انتظام گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ماشکیل میں جدید لائبریری کا قیام

ہفتہ 14 جون 2025 20:30

<کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) ایف سی بلوچستان (سائوتھ)ماشکیل رائفلز کے زیرِ انتظام گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ماشکیل میں جدید لائبریری کا قیام ایف سی بلوچستان (سائوتھ)ماشکیل رائفلز نے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول ماشکیل میں جدید سہولیات سے آراستہ ایک نئی لائبریری قائم کی، جس کا مقصد علاقے میں تعلیم کا فروغ ہے لائبریری کی افتتاحی تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی زابد ریکی، مقامی عمائدین، طلبہ، نوجوانوں اور علاقے کے معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی،،تقریب کے مہمانِ خصوصی انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (سائوتھ)میجر جنرل بلال سرفراز خان تھے،،قائم کردہ لائبریری میں 1300 سے زائد معیاری کتب فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ای بکس، مطالعے کے لیے کمپیوٹرز اور ویڈیو لیکچرز کے لیے ڈیجیٹل اسکرینز جیسی جدید سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں یہ لائبریری نہ صرف گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کے طلبہ بلکہ پورے علاقے کے تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی اس موقع پر اسکول انتظامیہ، طلبہ اور مقامی افراد نے ایف سی بلوچستان (ساتھ)اور ماشکیل رائفلز کی جانب سے تعلیمی شعبے میں اس شاندار اقدام پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علم کی روشنی پھیلانے کی ایک عملی مثال ہے۔