شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کی مناسبت سے خون عطیہ کرنے کے کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا

ہفتہ 14 جون 2025 20:35

لله*مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ میں ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کی مناسبت سے خون عطیہ کرنے کے کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے خون عطیہ کیا۔کیمپ کے ساتھ ساتھ ایک آگاہی واک بھی اہتمام کیا گیا جس کا مقصد عوام میں خون عطیہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

(جاری ہے)

واک میں ہسپتال کے سی ای او، ضلع مستونگ کے ڈی ایچ او، ڈپٹی ڈی ایچ او، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی، پیرامیڈکس کے عہدیداران، مستونگ کے سیاسی اور قبائلی شخصیات، ہسپتال کے ڈاکٹرز، انتظامیہ، عملہ اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔اس موقع پر ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عامر اقبال رئیسانی نے کہا کہ عوام کا جوش و جذبہ خوش آئند ہے، ہمیں چاہیے کہ ہم مستقل بنیادوں پر خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دیں تاکہ ضرورت مند مریضوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :