
اسلام آباد پولیس کا جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف مو ثر کر یک ڈاؤن جار ی
سنگین جر ائم میں ملوث سات مجرمان سمیت24جر ائم پیشہ عناصر گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد
ہفتہ 14 جون 2025 20:45
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کے لئے مو ثر کریک ڈاؤن جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ گولڑہ، تھا نہ سمبل، تھا نہ ترنول، تھا نہ شمس کالونی، تھا نہ کھنہ، تھانہ کرپا، تھانہ ہمک،تھانہ لوہی بھیر، تھا نہ شہزاد ٹا ؤن اور تھانہ بنی گالہ پولیس ٹیموں نی17ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سی4662گر ام ہیر وئن،120گر ام آ ئس،آ ٹھ عدد مختلف بو ر کے پستول معہ ایمو نیشن اوردو عدد خنجر برآمد کرلئے، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفروران کی گرفتار ی کے لئے چلا ئی جانے والی خصوصی مہم کے دوران سات مجرمان کی گرفتار ی بھی عمل میں لائی گئی، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد محمدشعیب خان نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان و ما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن"پکار-15 " پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیا جاسکے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل پاکستان کو میلی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت بھی نہیں کرسکتا
-
ریاستی ادارے اور حکومتیں عوام کو اپنی طاقت سے کمزور اور بے بس نہ بنائیں
-
پنجاب میں 20 جولائی تک شادی ہال، مارکی، ریسٹورنٹس اور فارم ہاؤس کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی
-
حکومت عوام کو ریلیف دے، اشیائے ضروریہ، بجلی، پٹرول کی قیمتیں کم کی جائیں
-
ایف بی آر افسران پر مراعات کی بارش
-
اسرائیل-ایران کشیدگی: بلوچستان میں تجارتی سرگرمیاں مفلوج
-
جرمنی: شامی ڈاکٹر کو انسانیت کے خلاف جرائم پر عمر قید
-
مریم نواز کی پنجاب حکومت پنشن میں سب سے کم اضافہ کرنے والی صوبائی حکومت
-
ایران اسرائیل کشیدگی، سوشل میڈیا پر فیک نیوز کا بازار گرم ہوگیا
-
بلوچستان میں 2 بم دھماکے، 2 افراد جاں بحق، 11 زخمی
-
آپ کو پتہ ہے پی ٹی آئی دور میں پٹرول کی قیمتیں 400 روپے تک چلی گئی تھیں، حنا پرویز بٹ کا ویڈیو کلپ وائرل
-
سر دار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط، اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.