موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار

تھانہ سہالہ پولیس نے گرفتار ملز م کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل اورپرزہ جات بر آمدکرلئے

ہفتہ 14 جون 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتارکر لیا گیا ، تھانہ سہالہ پولیس نے گرفتار ملز م کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل اورپرزہ جات بر آمدکرلئے ، ملزم کے خلاف متعدد مقدما ت درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزما ن کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ سہالہ پولیس ٹیمو ں نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل اورپرزہ جات بر آمد کرلئے ،گرفتار ملزم کی شنا خت نصراللہ کے نام سے ہو ئی ہے، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھانہ سہالہ،تھانہ ہمک اور ملحقہ علاقوں میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد محمد شعیب خان نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری اور راہزنی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاؤن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن''پکار''15-پر فوری اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :