سید ناصر شاہ کا ڈائریکٹر اطلاعات عبدالعزیز ہکڑو کی والدہ کے انتقال پراظہارِ تعزیت

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) صوبائی وزیر توانائی، منصوبہ بندی وترقیات سید ناصر شاہ نے ڈائریکٹر اطلاعات عبدالعزیز ہکڑو کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ والدہ کا سایہ دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے، ان کا دنیا سے چلے جانا ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ ناصر شاہ نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل دے،۔صوبائی وزیر ناصر شاہ نے عبدالعزیز ہکڑو اور ان کے اہلِ خانہ سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہارکیا ۔

متعلقہ عنوان :