Live Updates

م*خیبرپختونخوا کے صوبائی بجٹ میں شعبہ زراعت کیلئے 26 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص

ہفتہ 14 جون 2025 21:05

ؔپشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء)خیبرپختونخوا کے صوبائی بجٹ میں شعبہ زراعت کیلئے 26 ارب روپے سے زائد کی رقم مختص کردی گئی ہے۔ 28منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ 18 نئے منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جائے گا۔ان منصوبوں کیلئے کل سات ارب دو سو اکاون ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جاری منصوبوں کیلئے چار ارب اکیاسی ملین روپے جبکہ نئے منصوبوں کیلئے تین ارب ایک سو ستر ملین روپے فراہم کیے جائیں گے۔

سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل سات منصوبے اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ ان میں سے ایک نیا منصوبہ شامل ہے جبکہ چھ منصوبوں پر پہلے سے کام جاری ہے۔ منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کی زرعی پیداوار اور، کسانوں کی سہولیات میں قابلِ ذکر اضافہ متوقع ہے۔حکومت نے زرعی شعبے میں اصلاحات اور جدت طرازی کیلئے پانچ سو ملین روپے کی مختص کیے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، فصلوں کو بیماریوں سے بچانے اور زرعی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے تین سو تیس ملین) روپے مختص کیے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل نئے اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل سے کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی، بہتر بیج، اور پانی کی مؤثر ترسیل جیسی سہولیات میسر آئیں گی۔ جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور دیہی خوشحالی یقینی ہوگی۔محکمہ زراعت خیبرپختونخوا کی قیادت میں کسانوں کی فلاح و بہبود اور زرعی شعبے کے ہمہ جہت ترقی کیلئے پرعزم ہے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات