ض*حرم الحرام کی آمد، ڈویژنل پولیس افسران کی منتظمین مجالس وجلوس سے ملاقاتیں

_موٹر سائیکل چور، اشتہاری مجرمان پولیس گرفت میں

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

J"لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) ایس پی سٹی بلال احمد نے وزٹ کر کے امام بارگاہ کلسی ہاؤس گوالمنڈی اور تکیہ مراثیاں جلوسوں کے روٹس کے انتظامی و سیکورٹی امور کا مکمل جائزہ لیا۔ بلال احمد نے منتظمین جلوس و مجالس اور اہل علاقہ کے معتبر مکینوں سے ملاقات کی ۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فیملی پارک میں چھپے موٹر سائیکل چور گرفتارکر لیئے ۔

گرفتار ملزمان میں فرحان عرف کاکا اور اسد شامل ہیں۔ دوران گرفتاری ملزمان نے پولیس پارٹی کے ساتھ مزاحمت بھی کی۔ ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں اور غیر قانونی اسلحہ برآمدکیا گیا۔ اسی طرح داتا دربار پولیس نے لاپتہ ہونی4 سالہ بچے ایان کو ڈھونڈ نکالا۔ ایان اپنی والدہ کے ساتھ داتا دربار سلام کے لیے آیا جو رش کی وجہ سے اپنی ماں سے بچھڑ گیا۔

(جاری ہے)

والدہ مدد کے لیے تھانہ داتا دربار پہنچ گئی۔ داتا دربار پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری ریسپانس کرتے بچے کو بحفاظت تلاش کر لیا۔ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے باغبانپورہ سرکل کے افسران سے میٹنگ کی۔ باغبانپورہ سرکل کے ایس ڈی پی او، ایس ایچ اوزاور انچارج چوکیات نے میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں سرکل کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

قاضی علی رضا نے متحرک گینگزو اشتہاری مجرمان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی ہدات کی۔ علاوہ ازیںایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام الناس کے مابین فاصلے کم کرنا ہے۔

عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑنے امام بارگاہ شادمان کے جلوس کے روٹ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ ایس ڈی پی او گلبرگ اور ایس ایچ او شادمان اس موقع پر ہمراہ موجود تھے۔ ایس ایچ او شادمان نے ایس پی ماڈل کو روٹس کے انتظامی و سیکورٹی امور پر بریفنگ دی ۔ اخلاق اللہ تارڑ نے منتظمین جلوس و مجالس اور اہل علاقہ کے معتبر مکینوں سے ملاقات بھی کی۔

کوٹ لکھپت پولیس نے ون فائیو کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کوگرفتار کرلیا۔ واقعہ میں ملوث ملزم موقع سے گرفتار کیاگیا۔ملزم اور مقتولہ کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا ہوا۔ ملزم نے غصے میں آکر خاتون کے سر میں پتھر کی کونڈی ماری تھی۔ مقتولہ کی شناخت 30 سالہ فرحانہ کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

سول لائنزڈویژن کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے لسٹڈ شوٹر اور 2 مقدمات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت مشہود بٹ کے نام سے ہوئی۔ اشتہاری مجرم کوسعدی پارک سے گرفتار کیاگیا۔ مشہود بٹ کیخلاف تھانہ لٹن روڈ اور تھانہ مزنگ میں مقدمات درج ہیں۔ علاوہ ازیں ایس پی سِول لائنز چوہدری اثر علی نے پرانی انارکلی امام بارگاہ سے نکلنے والے جلوس کے روٹ اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا ۔

ایس ڈی پی او مزنگ اور ایس ایچ او پرانی انارکلی اُنکے ہمراہ تھے ۔ایس پی سِول لائنز نے منتظمین جلوس و مجالس سے ملاقاتیں بھی کیں۔ اقبال ٹائون پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد علی اور فریاد شامل ہیں۔

منشیات فروشوں سے مجموعی طور پر 01 کلو 740 گرام چرس برآمدہوئی۔ملزمان شیراکوٹ کو مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتے تھے۔ منشیات فروش محمد علی کو نیازی اڈا کی گلی جبکہ فریاد کو ہائی سکول کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ڈولفن سکواڈ نے لاہور شہر میں وارداتوں کی ففٹی کرنے والا گینگ کا سرغنہ ملت پارک سے گرفتارکر لیا۔ ملزم کی شناخت سکندرعباس کے نام سے ہوئی۔

گرفتار ملزم نے صرف مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 60 وارداتیں کی۔ڈولفن ٹیم کو گرفتاری کے وقت ملزم کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے شفیق آباد سے پیشہ ور منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ منشیات فروش کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی۔

ملزم آن کال مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ منشیات فروش کے قبضہ سے 200 گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی۔ اسی طرح موبائلز سکواڈ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر گذشتہ 48 گھنٹے کے دوران جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں۔ موبائلز سکواڈنے ناکہ جات پر ای پولیس ایپ کی مدد سی26,093 سے زائد اشخاص جبکہ 6021 وہیکلز اور موٹر سائیکلز کو چیک کیا۔

چیکنگ کے دوران 8 اشتہاری و 13 عدالتی مفروران گرفتارکئے گئے۔ سیاہ پیپر،نیلی بتی والی 223 گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی گئیں۔لاہور پولیس کا اپنے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ شہید سب انسپکٹر محمد اکرم کی برسی کے موقع پرپولیس گارڈ نے شہید کی قبر پر سلامی دی۔تقریب میں شہید کے اہلخانہ بھی شریک تھے۔ یادرہے کہ سب انسپکٹر محمد اکرم 14 جون 1986 کو تھانہ گلبرگ تعینات تھے۔پولیس ریڈ کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے آپ شہید ہو گئے تھے۔