kصوبہ بھر کے جنگلات کی حفاظت کیلئے محکمہ جنگلات متحرک

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

!لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ماحول دوست ویژن کے تحت صوبہ بھر کے جنگلات کی حفاظت کیلئے محکمہ جنگلات متحرک ہو گیا ہے، ہیٹ ویو کے باعث پنجاب کے مختلف جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں،تاہم محکمہ جنگلات نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمر کنڈ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لہتڑار، سوہاوہ اور کمالیہ میں لگی آگ پر اطلاع ملتے ہی فوری قابو لیا ہے،اورمحکمہ کے فیلڈ اسٹاف کی جانفشانی، پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری سے قیمتی درختوں کو آگ لگنے سے بچا لیا گیا ہے،محکمہ جنگلات کے ترجمان کے مطابق آگ سے صرف 4 ایکڑ جھاڑیاں اور گھاس متاثر ہوئی ہے جبکہ جنگلات کے قدرتی اور قیمتی اثاثے بچا لیے گئے ہیں،ترجمان کا مزید بتانا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافے سے آگ لگنے کے واقعات ہو رہے ہیں،تاہم مغکمہ نے اس حوالے سے فیلڈ اسٹاف کو24گھنٹے الرٹ رکھا ہوا ہے۔