Live Updates

فیصل قریشی نے نادیہ افگن کی تنقید کا جواب دے دیا

نادیہ افگن نے فیصل قریشی کے انگریزی بولنے کے انداز پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا

اتوار 15 جون 2025 10:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی کو ان کے حالیہ ڈرامہ سیریل بہروپیا میں بہترین پرفارمنس کیلئے سراہا جا رہا ہے تاہم نادیہ افگن نے اس ڈرامے میں ان کے انگریزی بولنے کے انداز پر تنقید کی ہے۔اس ڈرامے میں وہ ایک ایسی شخصیت کا کردار نبھا رہے ہیں جو ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈر کا شکار ہے۔

اداکارہ نادیہ افگن نے حال ہی میں ایک شو کے دوران ان کے ڈرامے پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کی انگریزی ادائیگی پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

نادیہ کا کہنا تھا کہ فیصل قریشی کا کردار’’گچا‘‘کہتا ہے، جو ایک غیر معیاری لفظ لگتا ہے۔فیصل قریشی نے اس تنقید کا جواب ایک ویڈیو پیغام میں ڈرامے کے ہدایتکار شکیل خان کے ہمراہ دیا۔ فیصل نے کہا کہ امریکہ میں بعض حلقے Gotcha کو Gottcha کہتے ہیں، اور ان کا کردار کبیر اسی طرز کے ایک غیرملکی دوست سے متاثر ہے۔

شکیل خان نے بھی وضاحت دی کہ کردار کی بول چال سوچ سمجھ کر تخلیق کی گئی ہے اور فیصل کے انگریزی بولنے کا انداز بھی خود ایسا رکھا گیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو زیادہ تر صارفین فیصل قریشی کے مقف سے متفق دکھائی دیے اور نادیہ افگن کی تنقید کو غیر ضروری قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات