فیصل آباد پولیس نے رواں ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

ْ 412 اشتہاری ملزمان جن میںAکیٹگری کی162اورB کیٹگری کے 250 جبکہ 196عدالتی مفروران کوگرفتار کیا

اتوار 15 جون 2025 10:50

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)فیصل آبادسٹی پولیس آفیسر صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر پولیس کی رواں ماہ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں رواں ماہ کے دوران پولیس نیجرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف مقامات پرکارروائی کرتے ہوئے 412 اشتہاری ملزمان جن میںAکیٹگری کی162اورB کیٹگری کے 250 جبکہ 196عدالتی مفروران گرفتار کیے مختلف تھانوں میں جواء اور پرچی مافیاکے خلاف کاروائی کرتے ہوئیرواں ماہ میں27 مقدمات کا اندراج کرکی73ملزمان گرفتار کئے گئیاور ملزمان کے قبضہ سیرقم بکری11لاکھ 36ہزار روپے برآمد کی گئی اور ملزمان کے قبضہ سے تاش،پرچیاں اور دیگر جواء کا سامان قبضہ پولیس میں لیاگی۔

منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 139مقدمات درج کر کیملزمان سے چرس26.850کلو گرام آئس 12.50کلو گرام، ہیروئن 12.540کلو گرام اور شراب 2412 لیٹر برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئی126مقدمات درج کئے گئے جن میں پسٹل113, کلاشنکوف04،رائفل06، بندوق03, گولیاں اور کارتوس برآمد کئے گئے۔ پولیس کی بہترین گشت اور حکمت عملی کی بناء پر رواں ماہ کے ابتدائی 12دن میں ریسکیو 15پر 1100کے قریب کالز موصول ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اس عرصہ میں کالز 1300 سے تجاوز کر گئیں تھیں۔

رواں ماہ کے بارہویں دن ریسکیو کالز کمی کے ساتھ72 رہ گئی ہیں۔جبکہ اس کے مقابلہ میں گزشتہ سال اسی دن کالز کی تعداد 115تھی جو کہ واضع کمی رپورٹ ہے مؤثرگشت،ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے آپریشنزکے لیے نئی حکمت عملی سمیت تھانہ،سرکل اور ٹاؤن کی سطح پر مانیٹرنگ اور, کریمینلزکے قلع قمع کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔پولیس کا ہر جوان کرائم کا بہادری سے مقابلہ کرنے میں مصروف عمل ہے اور ہر شہری کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔