فیصل آباد پولیس نے خاتون کو حراساں کرنے اوردھمکیاں دینے والے ملزمان کوگرفتار کر لیا

اتوار 15 جون 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)سٹی پولیس آفیسرفیصل آبادکی ہدایت پرایس ایچ او وویمن کی کارروائی ایس ایچ او وویمن مدیحہ ارشاد نیخاتون کو حراساں کرنے اوردھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار کر لیے ایس ایچ او وویمن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان عمار اور طارق کو گرفتار کر لیا ملزم عمار خاتون کو دوستی کرنے پر مجبور کرتا تھااور ناجائز تعلقات استوار کرنا چاہتا تھااورسائلہ کو دھمکاتا تھاجب اس کے والد طارق کو شیکائیت کی تو اس نے سنگین قسم کی دھمکیاں دیں ایس ایچ او تھانہ وویمن مدیحہ ارشد نے فوری کاروائی کرتے ہو واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

(جاری ہے)

عورتوں اور بچوں کے حقوق کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے

متعلقہ عنوان :