Live Updates

برطانیہ کا مشرقِ وسطی میں فوجی طیارے تعینات کرنے کا اعلان

اتوار 15 جون 2025 11:45

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)برطانیہ مشرقِ وسطی میں اپنے جنگی طیارے اور دیگر فوجی وسائل تعینات کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزارت خارجہ نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل کادفاع جاری رکھیں گے، ہم خطے میں فوجی اثاثے منتقل کر رہے ہیں، جن میں طیارے بھی شامل ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان اقدامات میں اضافی فاسٹ جیٹ طیاروں اور ایندھن بھرنے والے طیاروں کی تعیناتی شامل ہے، تاکہ خطے میں جاری کشیدگی کی صورت میں فضائی معاونت فراہم کی جا سکے۔

Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :